ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار کمس ڈائرکٹر کے تبادلے کامطالبہ لےکر سماجی تنظیموں کا احتجاج اور  بدعنوانی کی جانچ کی مانگ

کاروار کمس ڈائرکٹر کے تبادلے کامطالبہ لےکر سماجی تنظیموں کا احتجاج اور  بدعنوانی کی جانچ کی مانگ

Sat, 29 Jun 2019 18:22:37    S.O. News Service

کاروار:29؍جون(ایس اؤ نیوز) رشوت خوری اور میعاد ختم ہونے کے باوجود تبادلہ نہ ہونےو الے کمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیوانند دوڈمنی کوتبادلہ کرنے اور ان کے بدعنوانی معاملات کی جانچ کی مانگ لے کر جن شکتی ویدیکے اور سمان منسکر ویدیکے کی طرف سے شہر میں انوکھے طورپر احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی معرفت میڈیکل ایجوکیشن محکمہ کے چیف سکریٹری کو میمورنڈم سونپاگیا۔

احتجاج میں علامتی طورپر حادثے میں زخمی ہوئے مریض کو دھکیلنے والی گاڑی کو ایمبولنس کا روپ دیاگیا تھا اور اس  میں  مریض  کو سُلاکر شہر بھر میں ریلی نکالی گئی ۔ احتجاجی ریلی سویتا سرکل، سبھاش سرکل، گرین اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے ڈی سی دفتر پہنچی ، اس دوران کمس کے ڈائرکٹر کو تبادلہ کرنےکے متعلق نعرے بازی کی گئی ۔ دوڈمنی ہٹاؤ ،میڈیکل کالج بچاؤ۔رشوت خود ، بدانتظامیہ افسر دوڈمنی کی دھتکارجیسے نعرے لگائے گئے۔ کاروار میڈیکل سائنس ادارے کے زوال اور بدعنوان انتظامیہ کی عکاسی کرنےو الے ناٹک کو پیش کیاگیا۔ زخمیوں کو بستر پر لٹا کر اسپتال لایا جاتاہے مگر وہاں سہولیات نہیں ہونے سے مریضوں کو دوسرے اسپتال لے جانے کا منظر بھی شامل تھا۔

Karwar_Protest1.jpgاحتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئےجن شکتی ویدیکے کے صدر مادھونایک نے کہاکہ اصولوں کے مطابق کمس کے ڈائرکٹر کی میعاد گزشتہ اگست میں ہی ختم ہوچکی ہے، اس کے بعد بھی انہیں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھاگیا ہے، ان کی میعاد میں  بے تحاشہ رشوت خوری اور بدعنوانی کے معاملات انجام پائے ہیں ، اسی طرح انہوں نے ادارے کو دوسرا کوئی ڈاکٹر نہ آئے اس کی حد بندی کردی ہے، اس مرتبہ ان کی کارکردگی سے ایم آئی سی کی طرف سے بھی کلاسس کی منظوری نہیں ملی ہے۔ رشوت خوری کے متعلق ہم نے ثبوتوں کےساتھ وزیر کو شکایت سونپی ہے۔ ایسے رشوت خور افسر کا فوری تبادلہ کیا جائے،اور ان کے بدعنوان معاملات کی جانچ کرنےکا مطالبہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ابھیجن بی نے میمورنڈم حاصل کیا۔ احتجاج میں پربھاکر مالسے کر، رامانائک، انو کلس، جارج فرنانڈیز، شری کانت نائک، ٹی ایم سی ممبران پریمانند گنگا، نندا نائک، مہیش نائک، خیرالنساء شیخ، الطاف شیخ، بابو شیخ، امتیاز بخاری ، سریش نائک، سنجئے سالونکے، راجیو نائک سمیت کئی ذمہ داران شریک تھے۔


Share: